Fatwa Online

خاوند پر جادو کروانے والی کے بارے میں کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:2258

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی عورت (بیوی) اپنے خاوند پر کالا جادو کرے تو اس عورت کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا جادو کرنے کا مقصد صرف اور صرف خاوند کو جورو کا غلام بنانا اور ماں باپ سے الگ کرنا ہے؟ اسے نکاح میں‌ رکھے یا طلاق دے دے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عمران حنیف

  • مقام: گجرات، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 15 اکتوبر 2012ء

موضوع:جادو اور علم نجوم

جواب:

جادو کرنے کے بہت سے مقاصد ہو سکتے ہیں صرف یہ دو ہی نہیں ہیں۔ سب سے پہلے تو آپ کو پوری تحقیق کرنی چاہیے کہ آپ کو اپنی بیوی پر شک وشبہ ہے کہ وہ آپ پر جادو کرتی ہے یا پھر واقعی درست ہے۔ اگر ثابت ہو جائے کہ وہ جادو کرتی ہے تو اس صورت میں آپ اس کو سمجھائیں اور جادو کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے وظیفہ کریں۔ محض شک وشبہ کی بنیاد پر اپنے تعلقات خراب نہ کریں۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
جادو کو ختم کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 04 December, 2024 01:53:59 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2258/