کیا مذی اور ودی کے نکلنے سے غسل واجب ہو جاتا ہے؟
سوال نمبر:2230
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا مذی اور ودی کے نکلنے سے غسل واجب ہو جاتا ہے؟ اگر سو کر اٹھنے کے بعد اگر منی ہونے کا یقین ہو تو اس صورت میں کیا کیا جائے گا؟
سوال پوچھنے والے کا نام: شکیل احمد
- مقام: واہ کینٹ
- تاریخ اشاعت: 06 مئی 2013ء
موضوع:غسل | طہارت | عبادات
جواب:
پہلی بات یہ ہے کہ ودی یا مذی کے نکلنے سے تو غسل واجب ہی نہیں ہوتا ہے۔ یقین ہو یا احتمال دونوں
صورتوں میں غسل واجب نہیں ہو گا۔ دوسری بات یہ ہے کہ سو کر اٹھنے کے بعد اگر منی ہونے کا یقین ہو پھر تو غسل واجب ہوتا ہے خواب میں
احتلام ہونا یاد ہو یا نہ ہو۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 23 November, 2024 03:13:46 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2230/