Fatwa Online

کیا حاجی منیٰ کی بجائے کسی دوسرے ملک میں‌ قربانی کر سکتا ہے؟

سوال نمبر:2226

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ جو قربانی حج کے دوران لازمی ہے، کیا ہم منہاج القرآن کی مرکزی اجتماعی قربانی میں اس کا حصہ ڈال سکتے ہیں یا صرف حج کے مقام پر ہی کرنا ضروری ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ایچ۔ایم۔سعید

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 17 اکتوبر 2012ء

موضوع:قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

جو قربانی حج کے دوران کرنا لازمی ہے وہ آپ کو حرمین ہی میں کرنی ہو گی۔ اگر آپ ایک سے زائد قربانیاں کرنا چاہتے ہیں تو پھر ایک حج کے دوران حرمین ہی میں کر لیں دوسری قربانی آپ جس جگہ دینا چاہیں وہ آپ کی مرضی ہے۔اس میں آپ حصہ ڈال لیں یا کسی کو پیسے بھیج دیں وہ آپ کی طرف سے کسی دوسری جگہ قربانی کر سکتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 06:50:54 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2226/