کیا حالت ناپاکی میں درود پاک پڑھنا جائز ہے؟
سوال نمبر:2225
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا عورت حالت حیض ونفاس میں حلقات درود کی محافل میں جا سکتی ہے؟ کیا اس حالت میں درود پاک پڑھ سکتی ہے؟ کیا دوسرے ورد وظائف کر سکتی ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: کلثوم
- مقام: لاہور، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 17 اکتوبر 2012ء
موضوع:نفاس | حیض | درود و سلام | عبادات
جواب:
حالت حیض میں عورت قرآن پاک کی تلاوت، طواف کعبہ، نماز، روزہ، اور مباشرت نہیں کر
سکتی، نہ ہی مسجد میں جا سکتی ہے اور نہ کپڑے کے بغیر قرآن پاک کو چھو سکتی ہے، نہ
ہی ایسے ورد وظائف پڑھ سکتی ہے جس میں قرآنی آیات ہوں۔ اس کے علاوہ درود وسلام پڑھ
سکتی ہے۔ اگر محفل مسجد میں نہ ہو تو محفل میں جا سکتی ہے اور ایسے ورد وظائف بھی پڑھ
سکتی ہے جن میں قرآنی آیات نہ ہوں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 21 November, 2024 09:52:57 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2225/