Fatwa Online

کیا محافل میں برگزیدہ ہستیوں کے لیے نشست خالی رکھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:2222

السلام علیکم کیا کہتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں بعض لوگ اپنی محفل میلاد میں ایک نشست پھولوں سے سجا کر بناتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر محفل میں تشریف لائے تو وہ اس نشست میں تشریف فرما ہوں۔ کیا یہ عمل صالح ہے یا گناہ کا عمل ہے؟ برائے مہربانی اس مسئلے کے بارے میں‌ رہنمائی فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: فرقان یوسف

  • مقام: راولپنڈی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 17 اکتوبر 2012ء

موضوع:میلاد النبی ﷺ

جواب:

جو لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم یا دیگر برگزیدہ ہستیوں کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان کی روحانی حاضری ہماری محافل میں ہوتی ہے یہ عقیدہ درست ہے۔ پاکیزہ محافل میں ان برگزیدہ ہستیوں بالخصوص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روحانی توجہ ہوتی ہے اور جو لوگ ان محافل میں شامل ہوتے ہیں ان کو فیوض وبرکات بھی حاصل ہوتی ہیں۔ لیکن روحانی حاضری کے لیے نشست کی ضرورت نہیں ہوتی۔

جو لوگ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا دیگر برگزیدہ ہستیوں کی جسمانی حاضری کا عقیدہ رکھتے ہیں یہ ان کی حماقت، جہالت اور نادانی ہے۔ لہذا اس طرح نشست بنانے کی ضرورت نہیں ہے اس سے عوام الناس میں غلط فہمیاں جنم لیں گی۔ ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 06:27:08 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2222/