کیا سونا چاندی پر زکوۃ اور قربانی دونوں واجب ہوتے ہیں؟
سوال نمبر:2218
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میرے پاس کئی سال سے نصاب موجود ہے، یعنی میں صاحب نصاب ہوں اور زکوۃ ادا کرتی ہوں اور اب قربانی بھی کرنی ہے، یہ سونا ہم میاں بیوی کا مشترکہ ہے، میں ملازمت نہیں کرتی ہوں، میرا شوہر زکوۃ کے پیسے دیتا ہے، سوال یہ ہے کہ یہ سونا میں استعمال کرتی ہوں اور زکوۃ خاوند دیتا ہے اور قربانی کے پیسے بھی وہ دے گا، تو اس صورت میں قربانی ہم دونوں کی ایک ہی ہو گی یا دونوں کی طرف سے علیحدہ علیحدہ کرنا ہو گی اور زکوۃ بھی میری طرف سے ادا کرنا ہو گی یا مشترکہ ادا ہو جائے گی؟
سوال پوچھنے والے کا نام: نازیہ
- مقام: لندن
- تاریخ اشاعت: 17 اکتوبر 2012ء
موضوع:قربانی کے احکام و مسائل | زکوۃ
جواب:
اصل میں جو زیور وغیرہ عورت کو ملتا ہے وہ اسی کا ہوتا ہے مرد تو زیور پہنتے
ہی نہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ لوگوں کے پاس سونا اضافی ہے تو اس کو تقسیم کر لیں پھر
اگر آپ دونوں یا دونوں میں سے ایک صاحب نصاب ہو تو اس پر قربانی واجب ہو گی اگر سال گزر
جائے تو زکوۃ بھی ادا کرنا ہو گی۔ آپ اگر صاحب نصاب ہوں گی تو قربانی اور زکوۃ ادا
کرنا واجب ہو گی چاہے سونا بیچ کر دیں یا اپنے شوہر سے لے کر وہ آپ کی مرضی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 04 December, 2024 01:24:31 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2218/