Fatwa Online

کیا جانوروں کا سوگ منانا جائز ہے؟

سوال نمبر:2211

السلام و علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ آج کل لوگ جانور پالتے ہیں۔ جب وہ جانور مر جاتے ہیں تو باقاعدہ اس کو دفنانے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور پھر سوگ بھی مناتے ہیں۔ کیا یہ شر یعت کے لحاظ سے درست ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد نعیم اللہ

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 11 اکتوبر 2012ء

موضوع:تعزیتِ میت

جواب:

جب کوئی جانور مر جائے بہتر تو یہ ہے کہ اس کا چمڑا اتار لیا جائے پھر اس کو کسی ایسی جگہ گرا دیں کہ دوسرے جانور اسے کھا لیں۔ ایسا کرنا تو آج کے دور میں کم ہی ممکن ہے، اور اگر یہ ڈر ہو کہ اس سے کوئی بیماری پھیل سکتی ہے یا وہیں گلنے سڑنے کا خطرہ ہو تو اس کو مناسب جگہ دفن بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن باقاعدہ اہتمام کرنا اور سوگ منانا جاہلانہ باتیں ہیں۔ تعلیمات اسلام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 27 November, 2024 09:16:04 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2211/