Fatwa Online

گھر میں روزانہ چھوٹے بڑے بالوں کا نکلنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:2191

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنے گھر کی روزانہ صفائی کرتی ہوں تو صفائی کے دوران بہت سے چھوٹے بڑے بال نکلتے ہیں گھر میں‌ اس طرح روزانہ بالوں کا نکلنا کس بات کی علامت ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عریشہ

  • مقام: لندن
  • تاریخ اشاعت: 05 اکتوبر 2012ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

آپ لوگوں کے بال کمزور ہیں وہ گرتے ہیں۔ آپ وہم نہ کریں یہ کسی بات کی علامت نہیں ہے۔ کہیں کسی جادو ٹونے والے کے ہتھے نہ چڑھ جانا۔ وہ آپ کو نئے چکروں میں ڈال دیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 04:16:46 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2191/