Fatwa Online

نماز جنازہ میں‌ سجدہ کیوں نہیں ہوتا؟

سوال نمبر:2186

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نماز جنازہ میں‌ سجدہ کیوں نہیں ہوتا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: فاطمہ بتول

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 04 اکتوبر 2012ء

موضوع:نماز جنازہ  |  عبادات

جواب:

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس طرح نماز جنازہ پڑھائی اسی طرح آج تک لوگ پڑھتے آ رہے ہیں چونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ نہیں کیا ہم بھی نہیں کرتے۔ جب ہم پانچ نمازیں حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے طریقہ پر پڑھتے ہیں تو پھر اس میں بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔ جس طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نہیں کیا۔

بخاری شریف میں ہے:

صلوا کما رأيتمونی اصلی.

جیسے تم مجھے پڑھتا دیکھ رہے ہو اسی طرح تم بھی پڑھو۔

بخاری، الصحيح، 1 : 226، رقم : 605، دارا بن کثير اليمامه، بيروت.

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 December, 2024 08:58:53 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2186/