ایک عام آدمی کو کس سے بیعت ہونا چاہیے؟
سوال نمبر:2185
السلام علیکم آپ کے نزدیک مجھے کس سے بیعت ہونا چاہیے؟ میری راہنمائی فرمائیں؟ میں ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب سے بیعت ہونا چاہتا تھا مگر پتہ چلا ہے کہ وہ تو بیعت نہیں کرتے۔ اگر آپ کسی اور بہتر شخصیت اپنے فہم کے مطابق بتا دیں تو میری راہنمائی ہو جائے گی کیونکہ میں ذاتی طور پہ تذنذب کا شکار ہوں۔ مہربانی ہوگی۔۔۔۔
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد جنید انور
- مقام: پاکپتن شریف
- تاریخ اشاعت: 10 اکتوبر 2012ء
موضوع:بیعت
جواب:
جہاں آپ کا دل مطمعن ہو جائے وہاں بیعت ہو جائیں۔ یہ فیصلہ آپ نے خود ہی کرنا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب بیعت تو نہیں کرتے لیکن آپ نے یہ کہہ رکھا
ہے کہ جو سچے دل سے تحریک منہاج القرآن میں شامل ہو جائے وہ حضور غوث الاعظم رضی اللہ
عنہ کا براہ راست مرید ہو گا۔ بہرحال فیصلہ آپ نے اپنی مرضی سے کرنا ہے۔
اس موضوع
پر تفصیلاً رہنمائی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب
"سلوک و تصوف کا علمی دستور"
ملاحظہ فرمائیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 23 November, 2024 03:50:19 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2185/