Fatwa Online

فرض نمازوں کی تیسری اور چوتہی رکعت میں کیا پڑھنا چاہیے؟

سوال نمبر:2180

فرض نمازوں کی تیسری اور چوتہی رکعت میں کیا پڑھنا چاہیے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد شفقت محمود

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 05 اکتوبر 2012ء

موضوع:نماز کے فرائض  |  عبادات

جواب:

فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا سنت ہے واجب نہیں ہے۔ اس لیے کوئی فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا بھول جائے تو سجدہ سہو نہیں کرے گا۔ نماز فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں افضل سورہ فاتحہ پڑھنا ہے اور سبحان اللہ کہنا بھی جائز ہے اور بقدر تین تسبیح کے چپکے کھڑا رہا تو بھی نماز ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 04 December, 2024 01:19:00 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2180/