Fatwa Online

کیا باپ کا حق استاد سے زیادہ ہے؟

سوال نمبر:2170

السلام علیکم میرا سوا یہ ہے کہ کیا اسلام میں باپ کا حق استاد سے زیادہ ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد جٹ

  • مقام: کیٹی بندر
  • تاریخ اشاعت: 28 ستمبر 2012ء

موضوع:والدین کے حقوق

جواب:

ویسے تو استاد اور باپ دونوں ہی ہمارے لیے قابل صد احترام ہیں دونوں کی جتنی زیادہ عزت وتکریم کی جائے کم ہے۔ بہتر تو یہی ہے کہ دونوں کے درمیان مقابلہ یا ناپ تول نہ کیا جائے بہر حال اسلام میں باپ کا زیادہ حق ہے۔ باپ کے بارے میں نصوص آئی ہیں۔ کیونکہ باپ پہلے تو جسمانی بالیدگی کا سبب بنتا ہے اور اس کے بعد باپ اور استاد دونوں ہی مل جل کر آپ کی روحانی بالیدگی کا سامان کرتے ہیں، تعلیم وتربیت میں دونوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ باپ اگر مالی تعاون نہ کرے تو استاد اکیلا آپ کی شخصیت کو سنورانے میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا باپ کا حق استاد سے زیادہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 22 November, 2024 08:31:35 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2170/