Fatwa Online

کیا حب الوطنی کا نظریہ غیر اسلامی ہے؟

سوال نمبر:2162

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اسلام کا حب الوطنی کے بارے میں کیا نظریہ ہے؟ کچھ لوگوں کے خیال میں حب الوطنی غیر اسلامی ہے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: نوید فیروز علی

  • مقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 03 اکتوبر 2012ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

وطن سے محبت فطرت کا تقاضا ہے اور اسلام دین فطرت ہے یہ تو قدرتی چیز ہے۔ جانوروں کو بھی اپنے وطن سے محبت ہوتی ہے۔ ذرا غور کریں تو تمام چرند پرند ادھر ادھر گھومنے کے بعد اپنے وطن کو لوٹتے ہیں۔ جس کو ہم "الو" کہتے ہیں وہ بھی اپنے وطن سے محبت کرتا ہے انسان تو پھر انسان ہے۔ اس لیے ہمیں اپنے وطن سے محبت کرنی چاہیے یہ غیر اسلامی فعل نہیں ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ مکرمہ سے ہجرت کے وقت فرمایا:

والله انی لا علم انک خير ارض واحبها الی الله ولو لا ان اهلک اخرجونی منک ما خرجت.

بخدا میں جانتا ہوں کہ تو اس زمیں کا سب سے بہتر خطہ ہے اور اللہ کو سب سے زیادہ عزیز ہے اور اگر تیرے باسی مجھے مجبور نہ کرتے تو میں کبھی تجھے نہ چھوڑتا"

علی بن برهان الدين الحلبی، السيرة الحلبيه، 2 : 30، المکتبه الاسلاميه، بيروت

معلوم ہوا جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے وطن سے اظہار محبت فرما رہے ہیں تو پھر حب الوطنی کا نظریہ غیر اسلامی نہیں ہے بلکہ عین اسلامی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 22 November, 2024 02:24:57 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2162/