Fatwa Online

فوت شدہ کی جگہ کسی دوسرے کا بنک سے پنش لینا کیسا ہے؟

سوال نمبر:2157

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ہماری امی کو ہمارے والد کی پنشن ملتی تھی لیکن میری امی وفات پا گئی ہیں، ہم اس پنشن سے گھر کا خرچہ چلاتے تھے، کیا اب ہم اپنی امی کی جگہ بنک سے وہ پنشن لے سکتے ہیں؟ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ظہیر عباس

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 28 ستمبر 2012ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:

اگر متعلقہ محکمہ والے قانونا والدین کی وفات کے بعد بھی اولاد کو پنشن دیتے ہیں تو جائز ہے۔ آپ لے سکتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر محکمہ کے قانون کے مطابق آپ کی والدہ کی وفات کے بعد پنشن نہیں ملتی لیکن آپ نے ان کو اس کی وفات کی اطلاع نہیں دی تو پھر آپ کے لیے پنشن لینا جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 08:58:28 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2157/