Fatwa Online

مرنے والے کا سوگ کتنے دن تک جائز ہے؟

سوال نمبر:2137

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ مرنے والے کا سوگ کتنے دن تک جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اظہر حسین

  • مقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 18 ستمبر 2012ء

موضوع:تعزیتِ میت

جواب:

  1. اسلام میں سوگ منانا جائز ہے اور تین دن تک سوگ منایا جا سکتا ہے اس سے زیادہ نہیں۔ لوگ آئیں فاتحہ پڑھیں، اظہار تعزیت کریں اس سے سوگوار خاندان کو ہمدردی ومحبت کا احساس ہوتا ہے۔
  2. ایسی عورت جس کا خاوند فوت ہو جائے تو اس کے لیے حکم ہے کہ وہ چار ماہ اور دس دن تک سوگ منائے۔ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے۔

وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا.

(الْبَقَرَة ، 2 : 234)

اور تم میں سے جو فوت ہو جائیں اور (اپنی) بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ اپنے آپ کو چار ماہ دس دن انتظار میں روکے رکھیں۔

لہذا خاوند کے فوت ہونے کے بعد عورت چار ماہ اور دس دن تک سوگ منائے گی۔ یہی اس کی عدت ہے اس دوران وہ کہیں نکاح نہیں کر سکتی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 27 April, 2024 01:21:52 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2137/