وضو کے بعد اعضاء کو خشک نہ کرنا کیسا ہے؟
سوال نمبر:2128
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
وضو کے بعد جو پانی چہرے، ہاتھ یا پاؤں پر رہ جاتا ہے، اس کو خشک نہ کرنے کے بارے میں کوئی حدیث ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ابراہیم
- مقام: حیدر آباد انڈیا
- تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2012ء
موضوع:متفرق مسائل | وضوء | طہارت
جواب:
وضو کے بعد جو پانی چہرے ہاتھ اور پاؤں پر رہ جائے اس کو خشک نہ کرنے کے بارے میں
کوئی حدیث نہیں ہے۔ خشک کرنا مباح عمل ہے اس کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 03 December, 2024 10:06:43 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2128/