Fatwa Online

کیا خاوند کے بھانجے بھتیجے بیوی کے لیے محرم ہیں؟

سوال نمبر:2126

السلام علیکم بہن اور بھائی کے بیٹے یعنی بھانجے اور بھتیجے کے محرم ہونے کے بارے میں‌ واضح حکم قرآن پاک میں‌ موجود ہے۔ کیا خاوند کے بھانجے بھتیجے بیوی کے لیے محرم ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد حسیب مرزا

  • مقام: سیالکوٹ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 18 ستمبر 2012ء

موضوع:معاملات

جواب:

خاوند کے بھانجھے اور بھتیجے یعنی اس کی بہن اور بھائی کے بیٹے بیوی کے لیے غیر محرم ہیں۔ آپ کی بیوی کے لیے ان سے شرعی پردہ کرنا واجب ہے۔ محرم وہ رشتے ہوتے ہیں جن کا آپس میں نکاح جائز نہیں ہوتا۔ قرآن مجید میں ان کے محرم ہونے کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔ یہ غیر محرم ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 26 April, 2024 05:10:48 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2126/