Fatwa Online

خواب میں بیٹی کے ساتھ خانہ کعبہ کو دیکھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:2111

السلام و علیکم میں نے خواب دیکھا کے میں اور میری بیٹی جو کہ ابھی دس ماہ کی ہے کسی ایسی جگہ پہ ہیں جو بہت پرانے زمانے کی ہے۔ کیا دیکھتی ہوں کے آگے طاہرالقادری صاحب ہیں میری بیٹی کو اٹھا لیتے ہیں اس کو چومتے ہیں بہت لاڈ اور پیار کرتے ہیں میں ان دونوں کی تصویریں بناتی ہوں پھر آگے بھڑتی ہوں تو حیران ہو جاتی ہوں کے آگے خانہ کعبہ ہے لیکن بہت پرانا ہر طرف کچی زمین کچے مکان جسے صحابہ کا دور ہے اور خانہ کعبہ کے دیکھتے ہی سوچتی ہوں کے لوگ کہتے ہیں خانہ کعبہ کو دکھتے ہی جو دعا مانگیں قبول ہوتی ہے پھر میں کہتی ہوں یااللہ میں جو بھی دعائیں مانگوں قبول ہوں۔ پھر خانہ کعبہ کے اندر چلی جاتی ہوں بیٹی کو لے کے اور کافی وقت اندر گزارتی ہوں مجھے کافی سال بعد اولاد ہوئی ہے جب بیٹی ہونے والی تھی میں نماز میں دعا کرتی تھی کے اللہ کرے قادری صاحب کے نقش قدم پہ چلنے والی نیک اولاد اللہ مجھے دے پلیز اس کی تعبیر بتا دیں اور ہمارے لیے دعا بھی فرما دیں جزاک اللہ خیر

سوال پوچھنے والے کا نام: فاریہ

  • مقام: ہانگ کانگ
  • تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2012ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

وعلیکم السلام! آپ کا خواب نیک اور مبارک ہے۔ اللہ تعالی نے آپ کی نیک دعا کو شرف قبولیت عطا فرمائی ہے اور جیسا آپ چاہتی تھی ویسے ہی آپ کو بیٹی عطا کی ہے۔ اگر آپ نے اس کا نام رکھ لیا ہے تو ٹھیک ہے ہمارا مشورہ ہے کہ اس کا نام عائشہ رکھیں اور اس کی تعلیم وتربیت منہاج القرآن کے طریق پر کریں، اس کو منہاج القرآن کی صحیح فکر پر تربیت کریں اور جب شادی کی عمر کو پہنچ جائے تو منہاج القرآن کے ذریعے ہی اس کی شادی کریں، خود بھی اس مشن سے وابستہ رہیں۔ یہ آپ کی محبت اور خواہش اللہ تعالی نے پوری کی ہے۔ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور مشن کی سچی محبت عطا کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 22 November, 2024 02:48:20 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2111/