Fatwa Online

قربانی کا شرعی حکم کیا ہے؟

سوال نمبر:2095

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ قربانى سنت ہے، واجب ہے یا فرض اور کون لوگ اس سے مستثنی ہیں؟ کیا حج کر نے والا مرد یا عورت اپنے گھر یعنی پاکستان مین بھی قربانى دیں گے برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سہیل انجم ملک

  • مقام: سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 05 ستمبر 2012ء

موضوع:قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

  1. قربانی دینا واجب ہے۔
  2. ہر صاحب نصاب اور صاحب ثروت عاقل وبالغ مسلمان شخص پر قربانی واجب ہے۔
  3. قربانی کرنے کے لیے کوئی جگہ مقرر نہیں ہے۔ جہاں چاہیں قربانی دی جا سکتی ہے۔ جیسے نماز کے لیے کوئی جگہ مقرر نہیں ہے۔ جہاں وقت ہو جائے وہاں ہی ادا کی جا سکتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 23 November, 2024 04:23:51 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2095/