قرض کے ساتھ بطور شرط اضافہ لینا دینا کیسا ہے؟
سوال نمبر:2091
ایک آدمی کی کمیٹی جون میں نکلنا تھی ایک دوسرے آدمی کی مئی میں، پہلے نے دوسرے سے کہا تم اپنی کمیٹی مجھے دے دو میں سخت ضرورت مند ہوں تو میں آپ کو بیس ہزار ہدیہ دوں گا۔ کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟ برائے مہربانی جلدی جواب دیں۔شکریہ
سوال پوچھنے والے کا نام: کامران احمد
- مقام: لاہور، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 05 ستمبر 2012ء
موضوع:سود
جواب:
قرض کے ساتھ بطور شرط اضافہ لینا دینا سود ہے جو حرام ہے۔ لہذا اس طرح کمیٹی
لینا اور دینا دونوں حرام ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 23 November, 2024 05:16:54 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2091/