Fatwa Online

اللہ تعالیٰ کا پسنديدہ دین کون سا ہے؟

سوال نمبر:206

اللہ تعالیٰ کا پسنديدہ دین کون سا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 22 جنوری 2011ء

موضوع:ایمانیات  |  ایمانیات

جواب:

اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسنديدہ دین اسلام ہے جیسا کہ قرآن حکیم میں ارشاد ہوا :

اِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَ اﷲِ الْاِسْلَامُ.

’’بیشک دین اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے۔‘‘

آل عمران، 3 : 19

پس اسلام ایک دین ہے اور اسی کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کیلئے پسند فرمایا ہے جو کوئی اسلام کے علاوہ کوئی اور راستہ اختیار کرے گا تو دنیا و آخرت میں ناکام و نامراد ہو گا، ارشاد باری تعالیٰ ہے :

وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْاِسْلَامِ دِيْنًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُج وَهُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِيْنَo

’’اور جو کوئی اسلام کے سوا کسی اور دین کو چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گا۔‘‘

 آل عمران، 3 : 85

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 03 December, 2024 10:36:55 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/206/