کیا معتکف نماز کی امامت کے لیے روزانہ کسی دوسری مسجد جاسكتا ہے؟
سوال نمبر:2057
اگر امام اعتکاف بیٹھا ہو لیکن اسے کسی دوسری مسجد میں روزانہ عشاء کی نماز پڑھانے كے لیے جانا پڑے تو کیا جا سكتا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: عمر ارشاد
- مقام: راولپنڈی
- تاریخ اشاعت: 28 اگست 2012ء
موضوع:امامت
جواب:
اعتکاف کے دوران امام کے لیے عشاء کی نماز یا کوئی بھی نماز دوسری مسجد میں جا
کر پڑھانا جائز ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ صرف نماز ہی پڑھا سکتا ہے۔ اس
کے علاوہ دائیں بائیں یا کوئی اور کام کے لیے وقت ضائع نہیں کر سکتا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 24 November, 2024 03:21:02 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2057/