دو رکعات سنت پڑھنی تھی نیت چار کی ہو گئی تو ان کو کیسے پڑھا جائے گا؟
سوال نمبر:2040
اگر دو رکعات سنت پڑھنی ہے اور نیت چار کی ہو جائے تو سلام پھیر کر دوبارہ نیت کر کے پڑھنی چاہیے یا نماز کے اندر ہی دو کی نیت کر کے پڑھ سکتے ہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: وقاص حسین
- مقام: سمبڑیال
- تاریخ اشاعت: 13 اگست 2012ء
موضوع:نماز کی سنتیں | نماز | عبادات
جواب:
دو رکعات سنت پڑھنی تھی نیت چار کی ہو گئی تو صرف دو رکعت پڑھنے میں کوئی حرج
نہیں ہے۔ نماز توڑ کر نئی نیت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر چار رکعات ہی ادا کر دی
جائیں تو دو سنت ہو جائیں گی اور باقی دو نفل۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 23 November, 2024 03:38:37 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2040/