Fatwa Online

زوال کا وقت کون سا ہوتا ہے؟

سوال نمبر:2037

زوال کا وقت کون سا ہوتا ہے؟ دورانیہ کیا ہے؟ نیز کون سی عبادت اس وقت کر سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: طیب طاہر

  • مقام: کالا گجراں،جہلم، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 اگست 2012ء

موضوع:مکروہ اوقات  |  نماز کے اوقات

جواب:

یہ ایک غلط بات معروف و مشہور ہے کہ زوال کا وقت مکروہ ہوتا ہے اور اس میں کسی قسم کی عبادت نہیں کی جائے گی، حالانکہ زوال کے وقت بھی عبادت کرنا جائز ہوتا ہے اور مکروہ وقت ختم ہوتا ہے۔ استوا کا وقت مکروہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد سورج مغرب کی طرف ڈھلتا ہے، سورج کے مغرب کی طرف ڈھلنے کو زوال کا وقت کہتے ہیں۔ اس وقت نماز ظہر کا وقت شروع ہو جاتا ہے، نماز ظہر کے علاوہ ہر عبادت کر سکتے ہیں۔ صرف استوا کے وقت نماز نہیں پڑھی جائے گی اور اس کا دورانیہ تقریبا 30 منٹ ہوتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 21 November, 2024 10:07:13 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2037/