Fatwa Online

کیا عورت حالت حیض و نفاس میں جائے نماز پر بیٹھ کر ذکر و اذکار کر سکتی ہے؟

سوال نمبر:2036

کیا عورت حالت حیض و نفاس میں جائے نماز پر بیٹھ کر ذکر و اذکار کر سکتی ہے؟ اور کون کون سے اذکار کر سکتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سہیل انجم

  • مقام: سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 03 اگست 2012ء

موضوع:حیض

جواب:

عورت حالت حیض ونفاس میں جائے نماز پر بیٹھ کر ذکر و اذکار کر سکتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ تلاوت قرآن مجید، نماز، روزہ، طواف کے علاوہ باقی سارے ذکر و اذکار اور وظائف کر سکتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 23 November, 2024 05:41:05 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2036/