Fatwa Online

کیا خلافت راشدہ کا ذکر قرآن میں موجود ہے؟

سوال نمبر:2033

کیا خلافت راشدہ کے متعلق قرآن میں ذکر ہوا ہے؟ مہربانی فرما کر مجھے وہ آیات کریمہ بتا دیں جو خلافت راشدہ کے موضوع پر نازل ہوئی ہیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: عامر محمود

  • مقام: فرانس
  • تاریخ اشاعت: 04 اگست 2012ء

موضوع:امور سیاست

جواب:

خلافت راشدہ کا ذکر قرآن مجید میں موجود ہے۔ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا :

وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ۔

(النُّوْر ، 24 : 55)

اللہ نے ایسے لوگوں سے وعدہ فرمایا ہے (جس کا ایفا اور تعمیل امت پر لازم ہے) جو تم میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ ضرور انہی کو زمین میں خلافت (یعنی امانتِ اقتدار کا حق) عطا فرمائے گا جیسا کہ اس نے ان لوگوں کو (حقِ) حکومت بخشا تھا جو ان سے پہلے تھے اور ان کے لئے ان کے دین کو جسے اس نے ان کے لئے پسند فرمایا ہے (غلبہ و اقتدار کے ذریعہ) مضبوط و مستحکم فرما دے گا اور وہ ضرور (اس تمکّن کے باعث) ان کے پچھلے خوف کو (جو ان کی سیاسی، معاشی اور سماجی کمزوری کی وجہ سے تھا) ان کے لئے امن و حفاظت کی حالت سے بدل دے گا، وہ (بے خوف ہو کر) میری عبادت کریں گے میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے (یعنی صرف میرے حکم اور نظام کے تابع رہیں گے)، اور جس نے اس کے بعد ناشکری (یعنی میرے احکام سے انحراف و انکار) کو اختیار کیا تو وہی لوگ فاسق (و نافرمان) ہوں گے۔

اس آیت مقدسہ میں اللہ تعالی نے خلافت کی بات کی ہے، اگر ان سب خلافتوں میں سے خلافت راشدہ کو نکال دیا جائے تو پھر اللہ تعالی کا وعدہ کب پورا ہو گا جو اس نے فرمایا ہے؟

لہذا اس آیت مقدسہ میں خلافت راشدہ کا ذکر بھی موجود ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 24 November, 2024 06:07:24 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2033/