Fatwa Online

اگر عورت کوئی منت مانگے تو کیا مرد اس کی طرف سے وہ منت پوری کر سکتا ہے؟

سوال نمبر:2014

اگر عورت کوئی منت مانگے تو کیا مرد اس کی طرف سے وہ منت پوری کر سکتا ہے؟ مثال کےطور پر بیوی ایک مہینےکے روزے رکھنے کی منت مانتی ہےتو کیا وہی پوری کرے گی یا شوہر اگر پوری کرنا چاہے تو اس کی طرف سے پوری کر سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: خیال

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 جولائی 2012ء

موضوع:نذر یا منت

جواب:

اگر عورت کوئی منت مانگے تو وہ خود ہی پوری کرے گی کوئی مرد اس کی طرف سے پوری نہیں کر سکتا۔ جو شخص مرد ہو یا عورت جو بھی منت مانگے گا وہی اس کو پورا کرے گا۔ اس کی طرف سے کوئی بھی دوسرا اس کو پورا نہیں کر سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 29 April, 2024 07:21:32 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2014/