Fatwa Online

مشینری، خام مال اور قابل ادائیگی رقم میں سے کس پر زکوۃ ادا کرنا پڑے گی؟

سوال نمبر:2013

میں ایک پرائیویٹ کمپنی کا ڈائریکٹر ہوں تو مجھے مشینری، خام مال اور قابل ادائیگی رقم میں سے کس چیز پر زکوۃ دینا پڑے گی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: یوسف اقبال

  • مقام: لا ہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 07 اگست 2012ء

موضوع:زکوۃ

جواب:

  1. مشینری، خام مال اور قابل ادائیگی رقم پر زکوۃ فرض نہیں ہوتی۔
  2. آپ کے پاس جو ذخیرہ پڑا ہے اگر تو خام مال ہے تو اس پر زکوۃ فرض نہیں ہے۔ لیکن اگر خام مال سے تیار شدہ ذخیرہ مثلا جوتے وغیرہ ہوں تو پھر اس ذخیرے پر اور اس سے حاصل ہونے والے منافع پر زکوۃ فرض ہو گی۔
  3. واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

    مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

    Print Date : 04 December, 2024 01:46:28 PM

    Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2013/