کیا صفر کے مہینے میں نکاح کرنا جائز ہے؟
سوال نمبر:1969
کیا صفر کے مہینے میں نکاح کرنا جائز ہے؟ یہ بھی بتا دیں کہ کن مہینوں میں نکاح کرنا جائز اور کن میں نکاح کرنا ناجائز ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: اظہر
- مقام: آسٹریلیا
- تاریخ اشاعت: 25 جولائی 2012ء
موضوع:نکاح
جواب:
صفر کے مہینے میں نکاح کرنا جائز ہے، اس کے علاوہ بھی باقی تمام مہینوں میں نکاح کرنا جائز
ہے، کوئی بھی ایسا مہینہ نہیں ہے جس میں نکاح کرنا ناجائز ہو۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 04 December, 2024 01:30:56 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1969/