خواب میں اپنے آپ کو مکہ یا مدینہ شریف میں دیکھنا کیسا ہے؟
سوال نمبر:1966
السلام و علیکم میری امی کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات خواب آیا ہے۔ کہ وہ مکہ میں ہیں اور وہاں بہت سی اور عورتیں بھی ہیں اور سب اعتکاف میں بیٹھنے والی ہیں۔ امی کے پاس ایک بہت خوبصورت چھوٹی سی سرہانی ہے، جو عورتیں سر کے نیچے رکھنے کے لیے استعمال کرتی ہیں جہاں امی کو جگہ ملتی ہے وہ شاہ فہد گیٹ کے پاس جگہ ہوتی ہے، وہاں ایک گلابی رنگ کا لفافہ (جس میں خط ڈالا جاتا ہے) پڑا ہے اس پہ کوئی نمبر لکھا ہے امی پوچھتی ہیں یہ کیا ہے تو آواز آتی ہے یہ اللہ کی طرف سے خط آیا ہے کہ اس کو آگے جگہ دی جائے امی کو اگےجگہ دی جاتی ہے عبدالعزیز گیٹ کے پاس تو وہاں بھی ویسا ہی لفافہ ملتا ہے اور نمبر لکھا ہوتا ہے امی کہتی ہیں کے ادھر بھی گلابی لفافہ پڑا ہے تو پھر کوئی کہتا ہے اللہ کی طرف سے خط ہے کہ اس کو اور آگے جگہ دی جائے پھر امی کی آنکھ کھل گی، تب رات کے اڑھائی بجے کا وقت تھا تو امی نے اٹھ کے تہجد پڑھی۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں امی اج کل عمرے پہ جانا چاہتی ہیں تاکہ رمضان وہاں گزاریں اور عتکاف بھی بیٹھیں پچھلے سال بھی امی جی رمضان مکہ میں گزارا اور مدینے عتکاف بیٹھی تھیں
سوال پوچھنے والے کا نام: کامران
- مقام: لاہور
- تاریخ اشاعت: 23 جولائی 2012ء
موضوع:خواب اور بشارات
جواب:
- حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو مکہ شریف
میں دیکھے دلیل ہے کہ کعبہ کی زیارت کرے گا۔ اور حج کی سعادت نصیب ہو گی۔
- جو خواب میں مدینہ منورہ دیکھے اور اس میں جائے تو یہ دین و دنیا کی بھلائیاں
حاصل ہونے کی دلیل ہے۔
اسی طرح بعض علماء نے لکھا ہے کہ مدینہ امن، مغفرت، رحمت، نجات اور فکر و غم کے
زوال اور خوشگوار زندگی کی علامت ہے۔ اللہ تعالی آپ کی والدہ محترمہ کو عمرہ اور مسجد
نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اعتکاف کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 24 November, 2024 11:07:59 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1966/