Fatwa Online

نزول قرآن کی ابتداء رمضان کی کس تاریخ کو ہوئی؟

سوال نمبر:1952

نزول قرآن کی ابتداء رمضان کی کس تاریخ کو ہوئی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عدنان حسین

  • مقام: سرگودھا، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 جولائی 2012ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

نزول قرآن کی ابتداء میں مفسرین کرام اور علماء کرام میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کے نزدیک چوبیسویں رمضان اور بعض کے نزدیک ستائیسویں رمضان میں قرآن کے نزول کی تاریخ بتاتے ہیں۔ حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر صحیفے تین رمضان، حضرت موسی علیہ السلام پر تورات چھ رمضان، حضرت عیسی علیہ السلام پر انجیل تیرہ رمضان، حضرت داؤد علیہ السلام پر زبور اٹھارہ رمضان، اور قرآن مجید حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رمضان کی آخری چھ راتوں مٰں نازل ہوا۔

تفسير مظهری، ج :1

اس طرح قرآن مجید میں سورۃ القدر میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا۔ کہ ہم نے قرآن کو لیلۃ القدر میں نازل کیا۔ اور علماء کرام میں لیلۃ القدر کے حوالے سے اختلاف  ہے۔ لہذا نزول قرآن کی تاریخ علماء کرام کے اندر مختلف فیہ ہے۔ لیکن اکثر علماء کرام کا قول ہے کہ قرآن مجید رمضان کی ستائیسویں تاریخ کو نازل ہوا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 21 November, 2024 10:11:31 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1952/