Fatwa Online

کیا سٹاک ایکسچینج اور فارن ایکسچینج میں شیئرز کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنا حلال ہے؟

سوال نمبر:1947

سٹاک ایکسچینج اور فارن ایکسچینج میں شیئرز کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنا حلال ہے یا حرام؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد جمیل حُسین

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 12 جولائی 2012ء

موضوع:سٹاک ایکسچینج

جواب:

اگر کوئی بینک اور کمپنی قرض حسنہ، مضاربہ وغیرہ کے اسلامی اصولوں پر کاروبار کرے تو اس کے حصص خرید سکتے ہیں۔ اس صورت میں نفع و نقصان دونوں کا امکان رہتا ہے، نیز منافع کی رقم میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اور یہی صورت جائز ہے۔ لیکن اگر کوئی کمپنی یا بینک سودی کاروبار کرتا ہے تو اس میں سرمایہ کاری اور اس پر متعین منافع حاصل کرنا سود کھانا ہے۔ جو کہ کسی مسلمان کے لیے کسی صورت میں بھی جائز نہیں۔ اس سے بچیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 10:52:45 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1947/