Fatwa Online

کیا اولیاء و صالحین کے معجزات ماننا جائز ہے؟

سوال نمبر:1944

میری ماں حضرت بی بی فاطمہ کا معجزا مانتی ہے، اپنی بیماریوں کے لیے ۔ ایسا کرنا جا ئز ہے یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سید مظفر

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 10 جولائی 2012ء

موضوع:ایصال ثواب

جواب:

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا معجزہ ماننا جائز نہیں ہے، کیونکہ معجزات صرف انبیاء کرام کے ہوتے ہیں۔ کسی بھی ولی یا صالح بزرگ کا معجزہ نہیں ہوتا ان سے صرف کرامات کا ظہور ہوتا ہے۔

دوسری بات یہ کہ لاعلمی اور جہالت کی بناء پر عورتوں کے اندر ایسامشہور ہو گیا ہے کہ اولیاء و صالحین کے معجزات بھی ہوتے ہیں۔ اس قسم کے معجزات کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ سب توہمات، تصورات اور تخیلات ہیں۔ جو لاعلمی کی وجہ سے معاشرے میں مشہور اور معروف ہو گئے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 23 November, 2024 05:59:27 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1944/