Fatwa Online

کیا سالی کے ساتھ جنسی تعلقات کی بنا پر بیوی سے نکاح ختم ہو جائے گا؟

سوال نمبر:1924

کیا شوہر کا اپنی بیوی کی بہن یعنی سالی کے ساتھ جنسی تعلق قائم ہونے کے بعد نکاح ختم ہو جائے گا؟ اور یہ تعلق بہت عرصہ سے ہے اور ختم بھی نہیں ہوا۔

سوال پوچھنے والے کا نام: سلطان

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 07 جولائی 2012ء

موضوع:زنا و بدکاری  |  محرمات نکاح

جواب:

شوہر کا سالی کے ساتھ جنسی تعلقات کی بناء پر بیوی سے نکاح ختم نہیں ہوتا۔ نکاح برقرار رہتا ہے۔ لیکن سالی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا گناہ کبیرہ ہے۔ یہ خالص زنا ہے۔ اگر زنا گواہوں سے ثابت ہو جائے تو اس شخص پر حد لگے گی۔ اور اگر سالی کے ساتھ جنسی تعلقات حلال سمجھتا ہے تو ایسا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ کافر و مرتد ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس نے حرام کو حلال سمجھا اور کیا۔ جو لوگ اس کے اس ناجائز تعلق سے واقف ہیں انہیں چاہیے کہ وہ عدالت میں جا کر اس کے خلاف گواہی دیں اور قانونی طور پر اس کو سزا دلائی جائے۔ اور اگر جاننے کے باوجود اس شخص کے اس صریح گناہ کبیرہ پر خاموش ہیں تو وہ بھی گناہ گار ہیں۔ اور وہ بھی بروز قیامت اللہ تعالی کی بارگاہ میں جوابدہ ہوں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 23 November, 2024 05:51:31 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1924/