Fatwa Online

کیا عذاب الٰہی سے چہروں کا بدل جانا امت محمدیہ میں بھی ہے؟

سوال نمبر:1894

سر آج کل ایک ویڈیو بہت زیا دھ چل رہی ہے کہ ایک عورت عمرہ کر کہ آٰئی اور اس نے آ کر بہت غلت باتیں کہیں (توبہ نعوذباللہ) اور اس کا چہرا بدل دیا گیا۔ اور اس کو چڑیا گھر میں رکھا تھا ٹکٹ لگا کر۔ وہاں اس کو دیکھ کر دو جانور مر گے۔ پھر اس کو جلو کے چڑیا گھر میں رکھا ہے۔ سر پوچھنا یے چا ہتا ہوں کہ آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی شکل بدلی جا سکتی ہے۔ ہم نے تو یہ سنا ہے کہ اس امت پر عذاب نہیں آ سکتا۔ سر کہیں یہ فتنہ تو نہیں اگر ہے تو آپ پلیز گائیڈ کریں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ولید اقبال

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 29 جون 2012ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

آپ نے جو ویڈیو کے حوالے سے بات بتلائی ہے ہم نے بھی اس کو دیکھا ہے اور یہی محسوس کیا ہے کہ یہ دھوکہ اور فراڈ ہے۔ اس قسم کے جتنے بھی واقعات ہوں گورنمنٹ کو چاہیے کہ ان کی تحقیق کروائے اور انکوائری کروائے تاکہ اصل حقیقت کا پتہ چلے کیونکہ موجودہ دور میں اس قسم کی بے شمار شعبدہ بازیاں نظر آتی ہیں۔ جن سے قوم وعوام کو گمراہ کیا جاتا ہے اور روپے پیسے بٹورے جاتے ہیں۔

دوسری بات یہ ہے کہ آپ نے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عذاب کی بات کی، احادیث میں جو عذاب کے نہ آنے کی وجہ بیان ہوتی ہے وہ اجتماعی عذاب کی ہے۔ کہ اجتماعی طور پر امت محمدیہ پر عذاب نازل نہیں ہو گا۔ انفرادی طور پر عذاب نازل ہو سکتا ہے۔ شکل مسخ ہو سکتی ہے۔ جیسے زلزلوں کا آنا، آندھی وطوفان کا آنا، سیلاب کا آنا یہ بھی عذاب کی مختلف جہتیں ہیں جن سے ہزاروں لوگ مرتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 26 April, 2024 03:36:18 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1894/