Fatwa Online

اِطاعت حق میں کمال کیا ہے؟

سوال نمبر:186

اِطاعت حق میں کمال کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2011ء

موضوع:روحانیات  |  روحانیات  |  روحانیات

جواب:

اللہ اور رسول کی اطاعت ایمان کا تقاضا ہے اور اس کی بجاآوری میں کمال حاصل کرنا مقصود ایمان ہے۔ ایمان اگر عقیدہ ہے تو اطاعت اس کے تقاضے پورے کرنے کی تصدیق، ارشاد باری تعالیٰ ہے :

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَطِيعُواْ اللّهَ وَأَطِيعُواْ الرَّسُولَ.

’’اے ایمان والو! اللہ کی اور رسول کی اطاعت کرو۔‘‘

 النساء، 4 : 59

اطاعت حق کے کمال تک پہنچنے کی کيفیت یہ ہے کہ زندگی احکام الٰہی کی اس قدر پابند ہوجائے کہ اﷲ کے حکم کی نافرمانی کا تصور بھی کبھی دھیان میں نہ آنے پائے۔ جذبہ اطاعت رگ و ریشہ میں کچھ اس طرح سما جائے کہ بھول کر بھی ارادی و اختیاری یا بے خیالی و اضطراری حالت میں بھی بندہ کا قدم اطاعت حق کے خلاف نہ اٹھنے پائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 21 November, 2024 08:08:46 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/186/