Fatwa Online

کیا گھر میں دو یا تین مرد باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں؟

سوال نمبر:1831

کیا گھر میں دو یا تین مرد باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ابو عنیقہ

  • مقام: سرگودھا
  • تاریخ اشاعت: 22 جون 2012ء

موضوع:نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل

جواب:

اگر دو یا تین مرد معذور ہیں، یا ان کے قریب مسجد نہیں ہے یا مسجد میں ترک جماعت کے عذروں میں سے اگر کوئی عذر پایا جائے مثلا آندھی طوفان، بارش کا ہونا، دشمن کا خوف، مرض وغیرہ تو ایسی صورت میں گھر کے اندر جماعت جائز ہے، لیکن اگر مسجد قریب ہو اور کوئی عذر بھی نہ پایا جائے تو گھر کے اندر نماز نہیں پڑھنی چاہیے، اگر یہ رخصت بلا عذر دی جائے تو پھر مسجد میں کوئی بھی حاضر نہیں ہو گا۔ لہذا بلا عذر گھر کے اندر باجماعت نماز ادا کرنا صحیح نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 24 November, 2024 09:16:21 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1831/