کیا عمرہ کی ادائیگی کے بعد حج لازم ہو جاتا ہے؟
سوال نمبر:1817
کیا عمرہ کرنے کے بعد لازم ہے وہ بڑا حج بھی کرے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: نذر شاہ
- مقام: بورے والا
- تاریخ اشاعت: 22 جون 2012ء
موضوع:عمرہ کے احکام و مسائل
جواب:
عمرہ ادا کرنے کے بعد شرعا حج کرنا لازمی نہیں ہوتا اگر کرنا چاہے تو اس میں
کوئی حرج نہیں۔ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر عمرہ ادا کرنے والا صاحب استطاعت ہے، عمرہ
ادا کرنے کے بعد اس کے پاس اتنا مال ودولت موجود ہے جس سے اس پر حج فرض ہو جاتا
ہو تو ایسی صورت میں حج ادا کرنا فرض ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 21 November, 2024 10:41:15 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1817/