Fatwa Online

کیا حاملہ عورت پر رمضان کے روزے رکھنا فرض ہے؟

سوال نمبر:1811

کیا حاملہ عورت پر رمضان کے روزے رکھنا فرض ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: شاہ زیب

  • مقام: لاہور پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 جولائی 2012ء

موضوع:اسقاط حمل/عزل  |  روزہ  |  عبادات

جواب:

اگر حاملہ عورت کو روزہ رکھنے کی وجہ سے کسی قسم کے نقصان، بیماری کا خدشہ ہو یا روزہ کی وجہ سے حمل کو نقصان پہنچنے کا خوف ہو تو ایسی صورت میں حاملہ عورت پر روزہ فرض نہیں ہے۔ حمل کی وجہ سے وہ روزہ نہیں رکھے گی اور بعد میں صرف روزہ کی قضاء کرے گی اور حاملہ کو یہ رخصت دی گئی ہے کہ ایسی حالت میں وہ روزہ نہ رکھے۔ اس صورت میں حاملہ مریض کے حکم میں ہو گی۔ جیسے مریض پر روزہ فرض نہیں ہے اسی طرح حاملہ پر بھی روزہ فرض نہیں ہے اور بعد میں جتنے روزے قضاء ہونگے وہ رکھے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 21 November, 2024 10:36:47 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1811/