Fatwa Online

حرام کمائی سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟

سوال نمبر:1808

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے اگر کسی لڑکے کے گھر والوں کی کمائی حرام ہو اور فرنیچر اور گاڑی حرام کمائی کی ہو تو اس لڑکے کو حرام سے حلال کی طرف آنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ کیا اسے قرض پیسے لے کر اپنا کاروبار شروع کر لینا چاہیے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد یاسر

  • مقام: پتوکی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 16 جون 2012ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

اگر لڑکے کو پتہ ہے کہ فرنیچر گاڑی وغیرہ حرام مال کی ہے اور وہ حرام مال سے بچنا چاہتا ہے تو جو مناسب طریقہ اور راستہ ہو اسے اختیار کرنا چاہیے، حرام سے حلال کی طرف آنے کا ایک یہ راستہ ہے کہ وہ حرام کو چھوڑ دے، محنت مزدوری کرے یا قرض حسنہ لے کر اپنا کاروبار وغیرہ کرے۔ ایسا کرنے سے اس کے گھر والوں کو بھی احساس ہو گا کہ ہمارا مال حرام کا ہے اور وہ بھی حرام مال کو چھوڑ کر حرام ذرائع کو ترک کر کے حلال کی طرف آئیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 22 November, 2024 09:58:56 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1808/