Fatwa Online

اگر میت کے جسم سے ناپاک مادہ کا اخراج ہو تو کیا اسے غسل دیا جائے گا؟

سوال نمبر:1799

میرا سوال یہ ہے کہ اگر مرنے والے کا جسم ناپاک ( یعنی منی وغیرہ کا اخراج) ہو تو اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں؟ شکریہ

سوال پوچھنے والے کا نام: عاصم محمود

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 جون 2012ء

موضوع:احکام میت

جواب:

غسل دینے کے بعد اگر میت کے جسم سے کوئی غلاظت وغیرہ کا اخراج ہوتا ہے تو ان کو دوبارہ غسل نہیں دیا جائے گا۔ بلکہ اسے صاف کر دیا جائے گا۔ دوسری بات یہ کہ منی کا اخراج شہوت سے ہوتا ہے اور میت کو شہوت نہیں آتی جس سے منی کا اخراج ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 21 November, 2024 10:34:12 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1799/