Fatwa Online

عورت کا اونچی آواز میں‌نعت پڑھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:1780

عورت کا اونچی آواز میں‌نعت پڑھنا کیسا ہے؟ سعودیہ میں‌رہنے والے دلیل کےلئے حدیث سنا دیتے ہیں کہ عورت کی آواز نا محرم تک نہیں پہنچنی چاہئے۔ براہ کرم تفصیل سے راہنمائی فرمائیں تاکہ ہم دلیل سے بات کر سکیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد علی حیدر قادری

  • مقام: دبئی، متحدہ عرب امارات
  • تاریخ اشاعت: 19 مئی 2012ء

موضوع:رقص و وجد  |  موسیقی/قوالی

جواب:

بلند آواز کے ساتھ عورتوں کا عورتوں کی مجلس میں نعت پڑھنا جائز ہے۔ لیکن مردوں کی مجلس و محفل میں بلند آواز سے پڑھنا جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر محفل مخلوط ہو۔ جس میں شرعی پردے کے اندر مرد وخواتین دونوں شریک ہوں تو ایسی محفل میں عورت کا نعت پڑھنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 04 December, 2024 01:43:28 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1780/