Fatwa Online

جادو کے خاتمے کا وظیفہ کیا ہے؟

سوال نمبر:1739

السلام علیکم جناب مجھے جادو کے علاج کے لیے کوئی کتاب بتا دیں۔ اور ہمارے لیے دعا فرمائیں، ہمارے اوپر کسی نے بہت سخت جادو کروا دیا ہے۔ اس کو ختم کرنے کے لیے کوئی طریقہ بھی بتا دیں۔ شکریہ

سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالرحمن

  • تاریخ اشاعت: 05 مئی 2012ء

موضوع:وظائف  |  جادو اور علم نجوم

جواب:

اللہ تعالی آپ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ذیل میں ایک وظیفہ درج ہے آپ ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ یہ وظیفہ کر لیا کرو اور پھر پانی پر دم کر کے وہ پانی کھانے پینے میں استعمال کریں، اللہ کرم فرمائے گا۔

  1. سورۃ الفاتحہ ایک مرتبہ
  2. آیت الکرسی ایک مرتبہ
  3. سورۃ الاخلاص ایک مرتبہ
  4. سورۃ الفلق ایک مرتبہ
  5. سورۃ الناس ایک مرتبہ
  6. سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 102 میں سے : وَمَا هُم بِضَآرِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللّهِ. تین مرتبہ
  7.  اول آخر تین تین مرتبہ درود وسلام پڑھ کر پانی دم کر کے استعمال کریں ان شاء اللہ نجات مل جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 19 April, 2024 06:00:39 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1739/