Fatwa Online

قالین وغیرہ پر نجاست لگنے کے بعد پاک کیسے کیا جا سکتا ہے؟

سوال نمبر:1703

محترم مفتی صاحب،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے سوال کے چار حصے ہیں۔ سوال کی طوالت کے لیے معافی چاہتا ہوں۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ۔

گھر میں قالین بھی بچھے ہوتے ہیں اور کچھ کمروں میں نہیں بھی ہوتے۔ غسل خانہ میں یا گھر سے باہر (جگہ ناپاک بھی ہو سکتی ہے) جوتے لے کر جانے سے اور پھر گھر کے اندر جو تے لانے سے کیا گھر نماز، ذکر اذکار، تلاوت، محفل کے لئے پاک رہتا ہے، جبکہ ظاہری طور پر نجاست نہ نظر آئے؟ جوتے گیلے ہوں تو کیا نجاست لگ کے اندر آئے گی؟

گھر میں چھوٹے بچے پشاب کر دیتے ہیں جہاں پر پھر پوچا ( گیلا کپڑا) پھیر دیا جاتا ہے۔ کیا اس سے جگہ (نماز، اذکار، تلاوت، محفل وغیرہ کے لیے) پاک ہو جاتی ہے؟

جہاں قالین بچھا ہو اور اٹھا کر دھویا نا جا سکے، بچوں کے پشاپ کرنے پر کیسے پاک ہو؟

اس طرح کی کسی وجہ سے گندی یا ناپاک جگہ پر چادر یا جائے نماز بچھا لینے سے کیا جگہ نماز، اذکار، تلاوت، محفل کے لیے قابل استمعال ہو جاتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: م ب

• مقام: آسٹریلیا
• تاریخ اشاعت: 29 اپریل 2012ء

موضوع:نجاستیں

جواب:

1. اگر نجاست نظر آئے یا جس جگہ نجاست موجود ہو اور بدبو آ رہی ہو تو نظر آنے والی نجاست یا اس کی بدبو کو صاف کیا جائے گا۔ اگر نجاست نظر نہ آئے اور نہ ہی بدبو آ رہی ہو تو ایسی جگہ پاک ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ اصل میں طہارت ہے نجاست نہیں۔
2. گھر کے اندر چھوٹا بچہ پیشاب کر دے یا کوئی بڑا، اسی طرح کوئی جانور بھی پیشاب کر دے تو ایسی جگہ پر گیلا کپڑا تین دفعہ پھیرنے سے وہ جگہ پاک ہو جاتی ہے۔
3. اگر پیشاب کالین میں جذب ہو جائے اور قالین کے نیچے زمین یا فرش وغیرہ پر لگ جائے تو ایسی صورت میں قالین اٹھا کر اس جگہ کو دھویا جائے گا اور قالین کے جس حصے پر پیشاب لگا ہو۔ لیکن اگر پیشاب قالین تک ہی محدود رہے نیچے فرش پر نہ لگے تو ایسی صورت میں صرف قالین کو صاف کیا جائے گا، فرش کو صاف کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور کسی بھی گیلے کپڑے کے ساتھ قالین کو صاف کر سکتے ہیں۔
4. ایسی ناپاک جگہ پر نماز پڑھنا صحیح نہیں ہے، کیونکہ نماز پاک اور لطیف جگہ پر پڑھنے کا حکم ہے نہ کہ ناپاک، بدبودار یا نجاست والی جگہ پر۔ ایسی جگہ پر ہم بیٹھنا گوارا نہیں کرتا تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایسی غلیظ جگہ پر  اللہ تعالی کا ذکر کیا جائے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
نجاستِ غلیظہ اور خفیفہ کسے کہتے ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 21 November, 2024 11:05:29 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1703/