Fatwa Online

کیا بارش کی وجہ سے نماز مغرب اور عشاء کو ملا کر پڑھنا جائز ہے؟

سوال نمبر:1700

بارش میں مغرب اور عشاء کی نماز کو ملا کر پڑھنے کی شرعی اہمیت کیا ہے؟ سعودی عرب میں تھوڑی سی بارش بھی ہو جائے تو مغرب اور عشاء کو ملا کر پڑھا جاتا ہے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سہیل انجم

  • مقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 29 اپریل 2012ء

موضوع:نماز

جواب:

ایک وقت میں دو نمازیں پڑھنا جائز نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا :

 إِنَّ الصَّلاَةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَّوْقُوتًا.

(النِّسَآء ، 4 : 103)

بیشک نماز مومنوں پر مقررہ وقت کے حساب سے فرض ہے۔

لہذا اگر ایک نماز کا وقت ختم ہو جائے تو وہ نماز قضا ہو جاتی ہے۔ البتہ جمع صوری جائز ہے یعنی اگر نماز مغرب اپنے آخری وقت میں اور نماز عشاء اپنے ابتدائی وقت میں جمع کی جائیں تو جائز ہے کیونکہ اس صورت میں دونوں نمازیں اپنے اپنے وقت پر ادا کی گئی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 26 April, 2024 06:20:11 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1700/