Fatwa Online

کیا ایام مخصوصہ میں عورتیں عبادت کر سکتی ہیں؟

سوال نمبر:1696

السلام علیکم مجھے ایک سوال پوچھنا ہے جو ایک لڑکی نے گروپ میں بیٹھ کر سب کے سامنے کہا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کبھی نماز قضا نہیں کی، حتی کہ ایام مخصوصہ میں‌ بھی۔ مجھے یہ بات بہت عجیب لگی ہے، کہ ان دنوں میں تو عورتوں کو گناہ ملتا ہے نماز پڑھنے سے، آپ پرائے مہربانی درست راہنمائی فرما دیں۔ شکریہ

سوال پوچھنے والے کا نام: شبیرہ

  • مقام: لندن
  • تاریخ اشاعت: 24 اپریل 2012ء

موضوع:نجاستیں  |  استحاضہ  |  نفاس  |  حیض  |  غسل  |  روزہ  |  نماز  |  طہارت  |  عبادات

جواب:

ایام مخصوصہ میں عورتیں عبادت نہیں کر سکتی، ان کو ان دنوں میں نماز، روزہ کی اجازت نہیں ہے۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کبھی کوئی نماز قضاء نہیں کی کیونکہ آپ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے ساتھ رہتی تھی۔ اس میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے۔ باقی ایام مخصوصہ میں ساری عورتوں کے لیے احکام ایک جیسے ہی ہیں۔ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ اپنے ایام مخصوصہ کے بارے میں جانتی ہیں کوئی اور نہیں۔ جو بھی یہ کہتا ہے کہ آپ رضی اللہ عنہا ایام مخصوصہ میں عبادت کرتی تھیں اس نے جھوٹ بولا ہم نے آج تک نہ تو ایسا قرآن وحدیث میں کہیں پڑھا اور نہ سنا، جو ایسا کہتا ہے وہ اس پر ثبوت پیش کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 21 November, 2024 07:32:39 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1696/