Fatwa Online

کیا بندہ اللہ تعالیٰ‌ کا دیدار کر سکتا ہے؟

سوال نمبر:1691

کیا بندہ اللہ تعالیٰ‌ کا دیدار کر سکتا ہے؟ سوتے ہوئے خواب میں یا حالت بیداری میں۔ کیوں کہ اکثر نیک سیرت لوگوں کے بارے میں لکھا پڑھا ہے کہ ان کو اللہ تعالیٰ‌ نے اپنا دیدار عطا کیا۔ اس بارے میں تفصیلی جواب دیں۔ شکریہ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد جاوید انور

  • مقام: پاکپتن شریف
  • تاریخ اشاعت: 23 اپریل 2012ء

موضوع:ایمان باللہ

جواب:

خواب کی حالت میں اس دنیا میں اللہ تعالی کا دیدار ہو سکتا ہے، بیداری کی حالت میں نہیں، بیداری کی حالت میں صرف حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے دیدار الہی کیا، اس کے علاوہ کسی کو یہ سعادت نصیب نہ ہوئی۔ البتہ بروز قیامت، اللہ تعالی ہر جنتی شخص کو اپنا دیدار حالت بیداری میں کروائے گا۔ قرآن نے اس بات کو یوں بیان فرمایا :

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ.

بہت سے چہرے اُس دن شگفتہ و تروتازہ ہوں گے

 إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ.

اور (بلا حجاب) اپنے رب (کے حسن و جمال) کو تک رہے ہوں گے

سورة القيامة 22. 23

اسی طرح مختلف مقامات پر احادیث نبویہ میں بھی اس کا ذکر آیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 18 April, 2024 02:59:31 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1691/