Fatwa Online

خطبہ سننے کے لیے بیٹھنے کا شرعی طریقہ کیا ہے؟

سوال نمبر:1688

جمعہ کی نماز میں خطبہ سنتے وقت دو زانوں ہو کر بیٹھنے اور ہاتھ باندھ کر بیٹھنے کا کیا شرعی حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد جنید انور

  • مقام: پاکپتن شریف
  • تاریخ اشاعت: 24 اپریل 2012ء

موضوع:نماز جمعہ

جواب:

خطبہ سنتے وقت ہاتھ باندھنے اور کھولنے کے بارے میں  قرآن وحدیث میں کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔ خطبہ سننے کے بارے میں احادیث میں جو بات آئی ہے وہ یہی ہے کہ خاموشی کے ساتھ بیٹھ کر سننا چاہیے۔ ادب کا تقاضا ہے کہ دو زانوں یا چار زانوں ہو کر بیٹھنا چاہیے۔ ہاتھ باندھنا یا کھولنا اس کا شرعی کوئی حکم نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 23 November, 2024 05:31:49 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1688/