Fatwa Online

قلت طعام کیا ہے اور اس کی کیا اہمیت ہے؟

سوال نمبر:167

قلت طعام کیا ہے اور اس کی کیا اہمیت ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2011ء

موضوع:روحانیات  |  روحانیات

جواب:

قلت طعام سے مراد کم کھانا ہے۔ کم کھانا نہ صرف صحت کے لئے اچھا ہے بلکہ روحانی ترقی و تزکیہ نفس کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غذا بہت سادہ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت کم مقدار میں کھانا تناول فرماتے تھے۔

حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ ’’کبھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل خانہ پر ایسا مہینہ بھی آتا کہ آپ کے کسی ایک گھر سے بھی دھواں اٹھتا دکھائی نہ دیتا۔‘‘

 ابن ماجه، السنن : 710رقم : 4145، کتاب الزهد، باب معيشة آل محمد صلی الله عليه وآله وسلم

اور آپ رضی اﷲ عنہا سے مروی ہے :

’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی بھی دو دن تک متواتر جو کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہو گیا۔‘‘

 ترمذی، الجامع : 642، رقم : 2357، کتاب الزهد، باب ما جاء فی معيشة النبی صلی الله عليه وآله وسلم و أهله

صوفیا و صالحین کا مذہب فقر و فاقہ اختیار کرنا ہے، ترک طعام سے ضبط نفس اور تقویٰ حاصل ہوتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 23 November, 2024 02:44:46 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/167/