Fatwa Online

خواب میں جانکنی کا عالم دیکھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:1665

السلام علیکم میرے دوست کو خواب آیا کہ میں مر رہا ہوں، میری جان نکل رہی ہے اور جان نکل بھی نہیں رہی، تڑپ رہا ہوں اور میرے دوست دعا کر رہے ہیں کہ ہمارا دوست ہے۔ اللہ کرے اس کی جان نکل جائے۔ اس کی تعبیر بتا دیں شکریہ!

سوال پوچھنے والے کا نام: فہیم ساجد

  • مقام: عرب امارات عجمان
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2012ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

اپنے گناہوں سے توبہ استغفار کریں، حکام شریعت کی پابندی کریں۔ پنجگانہ نماز باقاعدگی سے ادا کریں۔ تلاوت قرآن مجید کیا کریں۔ بکثرت درود وسلام پڑھا کریں، غریبوں اور مسکینوں کی مدد کیا کریں۔ نیک لوگوں کی سنگت اختیار کریں، برے دوستوں سے اجتناب کریں، حلال روزی کما کر کھائیں، اپنے نفس کا محاسبہ کیا کریں۔

اللہ تعالی ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور احکام شریعت کی پابندی کرنیکی توفیق عطا فرمائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 29 April, 2024 12:33:43 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1665/